Urdu News/ - خبریں / کالم  
3
  1 p2
تحریک انصاف کا منشور بچوں کا مستقبل سنوار ے گا ۔ جاوید ہاشمی
خبر کی تفصیل25/01/2012
ملک بچانے کے لئے ہرنوجوان کو باغی بنائیں گے ۔ جاوید ہاشمی
خبر کی تفصیل22/01/2012
وزیراعظم سرائیکی صوبے کے نام پر عوام کو مزید بیوقوف نہ بنائیں ۔ جاوید ہاشمی
خبر کی تفصیل09/01/2012
مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ملکی کرنسی شرمناک حد تک ڈوب رہی ہے ۔ جاوید ہاشمی
خبر کی تفصیل08/01/2012
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ پارٹیاں نہیں لوگوں کے جھنڈے ہیں ۔ مخدوم جاوید ہاشمی
خبر کی تفصیل03/01/2012
بہترین اپوزیشن کا کردار آج بھی میڈیا ادا کررہا ہے: جاوید ہاشمی
خبر کی تفصیل17/08/2011
پیپلز پارٹی بیوقوف بنارہی ہے، ن لیگ نئے صوبوں کیلئے جلد آئینی تقاضے پورے کریگی، جاوید ہاشمی
خبر کی تفصیل 07/08/2011
کراچی دارلحکومت رہتا تو یہ صورتحال نہ ہوتی ۔ مخدوم جاوید ہاشمی
خبر کی تفصیل 04/08/2011
زرداری کے مقاصد محدود ہیں اس لیے حاصل کرلیتے ہیں ۔ جاوید ہاشمی
خبر کی تفصیل 18/07/2011
لیگی قیادت عوام کی فلاخ و بہبود پر یقین رکھتی ہے ۔ جاوید ہاشمی
خبر کی تفصیل 17/07/2011
پارٹی میں کسی کو ڈکٹیٹر نہیں بننے دیں گے ۔ جاوید ہاشمی
خبر کی تفصیل 05/07/2011
 
 
 
 
 
 
4
ملک بچانے کے لئے ہرنوجوان کو باغی بنائیں گے ۔ جاوید ہاشمی-تحریک انصاف کا منشور بچوں کا مستقبل سنوار ے گا ۔ جاوید ہاشمی
تازہ ترین خبریں e1 

 

 

تحریک انصاف کا منشور بچوں کا مستقبل سنوار ے گا ۔ جاوید ہاشمی e1
ملک بچانے کے لئے ہرنوجوان کو باغی بنائیں گے ۔ جاوید ہاشمی e1
وزیراعظم سرائیکی صوبے کے نام پر عوام کو مزید بیوقوف نہ بنائیں ۔ جاوید ہاشمی e1
مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ملکی کرنسی شرمناک حد تک ڈوب رہی ہے ۔ جاوید ہاشمیe1
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ پارٹیاں نہیں لوگوں کے جھنڈے ہیں ۔ مخدوم جاوید ہاشمی e1
Latest Audio
Latest Video
Front Line 24th Jan.2012 P 1
Front Line 24th Jan.2012 P 1I
Front Line 24th Jan.2012 P 1II
Front Line 24th Jan.2012 P 1V
On Dunya News-05-01-2012
Kal Tak 29th Dec. 2011
Capital Talk 26th Dec 2011 P I
Capital Talk 26th Dec 2011 P II
Capital Talk 26th Dec 2011 P III
جاوید ہاشمی کالم نگار کی نظر میں e1
تفصیل
ورنہ ہم باغی ہیں...حرف بہ حرف…علی مسعود سید
e1 تفصیل
جاوید ہاشمی کا تازہ سفر ۔ مظہر برلاس
e1
تفصیل
جاوید ہاشمی اور دو صندوق...کٹہرا…خالدمسعودخان
e1
تفصیل
کوئے یار سے…!...نقش خیال…عرفان صدیقی
e1 تفصیل
جاوید ہاشمی.... تاریخی جدائی۔ اعجاز حفیظ خان
e1
تفصیل
عمران خان کا تیار کردہ ”کشتہ“ !...عطاء الحق قاسمی
e1 تفصیل
ہاشمی اور عمران ۔ عبدالقادر حس
e1
تفصیل
جاوید ہاشمی کی قیادت سے محبت ۔۔۔ !طیبہ ضیاء
e1 تفصیل
ڈاکٹر محمد اجمل نیازی - ایک بہادر آدمی کے آنے پر
e1
تفصیل
کانچ کا آدمی فولاد کا ضمیر ۔ اوریا مقبول جان
e1 تفصیل
جاوید ہاشمی جہاں رہیں خوش رہیں ۔ زاہدہ حنا
e1
تفصیل
ہاں میں باغی ہوں ... …ڈاکٹر صفدر محمود
e1 تفصیل
اک بہادر آدمی...انداز بیاں …سردار احمد قادری
e1
تفصیل
جاوید ہاشمی کی تازہ بغاوت.. ارشاد احمد عارف
e1 تفصیل
سرجری ۔ جاوید چوہدری
e1
تفصیل
2011ء کی عظیم ترین بغاوت ...…حامد میر
e1 تفصیل
کپتان کو باغی مبارک ۔ ایاز خان
e1
تفصیل
عمران خان نے یہ کیا کہہ دیا؟ جواب آگیا!!!..انصار عباسی
e1 تفصیل
جاوید کا جانا اور ”ن“ کا مستقبل ..… حسن نثار
e1
تفصیل
جاوید ہاشمی بن کر سوچنا ہو گا۔ جاوید چوہدری
e1 تفصیل
جاوید ہاشمی صاحب ! یہ آپ نے کیا کیا ؟ عمار چوہدری
e1
تفصیل
پرویز مشرف نے طعنہ دیا تو…جرگہ…سلیم صاف
e1 تفصیل
قبرستان میں اذان ؟... صبح بخیر…ڈاکٹر صفدر محمود
e1
تفصیل
ہاں !میں بھی باغی ہوں...…علی مسعود سید
e1 تفصیل
اجمل نیازی !ڈاکٹر“ جاوید ہاشمی”
e1
تفصیل
جاوید ہاشمی بھی عجیب لاڈلے ہیں ۔ روف کلاسرا
e1 تفصیل
بہت دیر کی مہرباں آتے آتے...سید انور قدوائی
e1
تفصیل
جاوید ہاشمی کا سچ... …نذیر ناجی
e1 تفصیل
سب توبہ تائب ہو جائیں ۔ عبدالقادر حس
e1
Comments on Facebook
 
قوم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے،رویہ بدلنا ہوگا،جاوید ہاشمیa
مسلم لیگ ن سے ترک تعلق کرکے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے معروف رہنماء جاوید ہاشمی نے جمعرات کی شام قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔اس طرح انھوں نے اصولی سیاست کے حوالے سے ایک بار پھر تاریخ رقم کی۔اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیماب صفت رہنماء نے کہا کہ ہم کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا، قوم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کرتے ہمیں اس حوالے سے اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ہم اپنی بادشاہت میں لگے ہوئے ہیں۔ن لیگ کے کارکنوں کا شکر گزار ہوں کہ انھوں ماضی میں مجھے اپنی پارٹی کا نائب صدر منتخب کیا،تاہم ن لیگ کے کارکنوں کے مینڈیٹ کا اچھا حشر نہیں ہوا۔پاکستان اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے، انکے اس خطاب کے موقع پر قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارتی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے انھیں کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کیا۔جاوید ہاشمی نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ الیکشن ہوجائے تو اچھا ہے، اس سے قابل اعتماد قیادت آسکتی ہے۔نواز شریف کی عزت کرتا ہوں اور انھیں اچھے مشورے دیئے۔ہم 2008میں خوب وعدے کرکے آئے لیکن اکٹھے نہ چل سکے۔47ارکان اب تک استعفے دے چکے ہیں اگر ایسی ہی صورتحال رہی تو کچھ عرصے میں اسمبلیاں خالی ہوجائیں گی، وزیراعظم انتخابات کرادیں اگر عوام انھیں ووٹ دیں تو وزیراعظم بننا انکا حق ہوگا۔قوم اس لمحے مشکلات میں گھر ی ہوئی ہے، ہمیں پاکستان کو امریکی دباؤسے بچانا ہوگا۔دریں اثناء مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی اور قومی اسمبلی کی رکن میمونہ ہاشمی نے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیدیا۔
پاکستان کی خاطر چالیس خدمت عوام کے سپرد کرتا ہوں ۔ مخدوم جاوید ہاشمیa
پاکستان کی سیاست میں معتبر نام جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں لوٹنے والے اور لٹنے والے سے انصاف کیا جائے اس کی ابتدا میں نے روایات کو توڑتے ہو ئے کر دی ہے جبکہ اس کی تکمیل یہ نوجوان کریں گے جو اپنا کل سنوارنے کے لئے نکلے ہیں ۔اس شہر میں آج بھی25لاکھ بنگالی بستے ہیں ،کراچی سے دارالحکومت کو منتقل کر کے پاکستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی گئی اگر یہ دارلحکومت منتقل نہ کیا جاتا تو آج بنگا ل بھی ہمارے ہی ساتھ ہوتا اورزور بازو ہو تا۔بد قسمتی سے اس شہر کو امن کا شہر نہیں رہنے دیا گیا کراچی شہر در حقیقت پاکستان ہے یا پاکستان اسی شہر سے ہے۔پاکستان کی جو تصویر اس شہر میں ملتی ہے وہ پاکستان کے کسی شہر میں نظر نہیں آتی جہاں یہاں بنگالی،پنجابی،پٹھان،بلوچ ،اردوبولنے والے بستے ہیں ۔انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں زیادہ ظلم بر داشت نہیں کر سکتا،میں نے کہاعمران خان تم اکیلے نہیں ہو،میں آرہاہوں،مسلم لیگ کو چھوڑتے وقت میں بھی رویا اور وہ بھی روئے لیکن پاکستان کی خاطراپنی 40سال کی خدمت عوام کے سپردکرتاہوں،عمران خان آپ نے ایک باغی کو بلا لیا ہے ہاں میں باغی ہوں ،ہاں میں باغی ہوں، اس موقع پر پنڈال میں موجود شرکاء نے زبردست نعرے لگائے کہ باغی،باغی ،باغی،باغی۔۔۔
اصولوں کی جنگ لڑیں گے پاکستان بچائیں گے ۔ مخدوم جاوید ہاشمی a
مخدوم جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔ وہ کراچی آمد کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماوٴں کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر عمران خان نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم فوجی آمر کے خلاف پارلیمنٹ میں اکھٹے اپوزیشن میں تھے، شاہ محمود قریشی کی آمد سے تحریک کے سونامی نے زور پکڑا، جاوید ہاشمی کی آمد سے تقویت ملی، ہم ایک نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں، جاوید ہاشمی نے ہم سے کچھ نہیں مانگا، صرف نظریئے کی بنیاد پر ہمارے ساتھ آئے ہیں، جاوید ہاشمی کے تجربے سے تحریک کو فائدہ ہوگا،
جاوید ہاشمی اور شاہ محمود کے آنے سے ہمارا سفر آگے بڑھے گا۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان سیاست میں پندرہ سال سے پر عزم کوششیں کر رہے ہیں، کوئی مجھ سے پوچھتاتھا کہ کون سا کرکٹر پسند ہے تو میں کہتا عمران خان، اس ملک میں سیاست کا چیمپئن بھی عمران خان ہے، یہ مجھے جیل بھی ملنے آئے، ہمارا بات کرنے کا موٴقف بھی وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ایک جیسا ہوتا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اسمبلی میں1993سے سیاستدانوں کے اثاثے اور احتساب کی بات کی، یہ قوم کے چوکیداروں، سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے کے آگے بڑھیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے کہا کہ میں اپنے لئے نہیں پاکستان کے لئے آپ کے پاس آیا ہوں جس پر میں نے غور کرنے کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک سال سے حالات دیکھ رہا تھا اور چاہ رہا تھا کہتبدیلی آئے، میری اپنی پارٹی سے کوئی ناراضی نہیں، میں لاڑکانہ میں میاں نواز شریف کے ساتھ تھا، ہم لاہور پہنچے تو انہوں نے مجھے پہلے خود گاڑی میں بٹھایا، میرا کوئی جھگڑا نہیں ہوا، میں صرف یہ جانتا ہوں کہ ملک کو جن بحرانوں کا سامنے ہے تحریک انصاف کی حل کی جانب رفتار سب سے بڑھی ہوئی ہے، عدلیہ بحالی تحریک میں پی ٹی آئی کے کارکن آگے آگے تھے، میں نے اپنے دوستوں سے مشورہ کیا، پارٹی ورکرز کو بھی بتایا، میرے ساتھی میرے پاوٴں پر گر گئے مجھے ان کا احساس ہے، لیکن میں سمجھتا ہوں کے ایک بڑے کام کے لئے فیصلہ کرنا تھا مجھے اس کے لئے بڑا فیصلہ کرنا پڑا، اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے تحریک انصاف میں شامل ہوا اور آج یہاں بیٹھا ہوں۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ہم اصولوں کے لئے جنگ لڑیں گے، پاکستان کو نا اہلوں اور لٹیروں سے بچائیں گے، ہمارا کوئی مفاد نہیں، کوئی کاروبار بڑھانے کا مطالبہ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا وزیر اعلیٰ پنجاب سے کوئی جھگڑا نہیں، وہ میرا بھائی بلکہ زیادہ بے تکلف دوست ہے، ہمیشہ پروٹوکول کے ساتھ میرا استقبال کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے اندر یہ ایک انقلاب آرہا ہے کہ حکومت میں شامل اقتدار پر براجمان لوگ اس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جس کے پاس سیٹیں بھی نہیں، مفادات کی سیاست ختم ہو رہی ہے، یہ لوگ کسی بھی پارٹی میں جاسکتے تھے، یہ لوگ اقتدار کو چھوڑ کر نظریئے پر آرہے ہیں، کوئی ہماری پارٹی میں لڑائی کی وجہ سے نہیں بلکہ نظریے کی وجہ سے شامل ہوا۔ خفیہ ہاتھ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ لاہور کے جلسے میں ڈھائی لاکھ لوگ تھے، کل ہونے والے جلسے میں عوام آرگنائزیشن دیکھ لیں گے، خفیہ ہاتھ صرف اللہ کا ہے۔
جاوید ہاشمی کا کراچی پہنچنے پر والہانہ استقبال a
اکستان مسلم لیگ ن سے علیحدگی اور تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کے بعد مخدوم جاوید ہاشمی کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ کراچی ائرپورٹ پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے جاوید ہاشمی کو کندھوں پر اٹھا لیا اور ان پر گل پاشی کی۔ اس سے قبل جاوید ہاشمی نے لاوٴنج میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی جنہوں نے ان کا کراچی آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنما انتہائی خوش نظر آئے، جبکہ کارکنوں نے زبردست نعرے بازی بھی کی۔
تبدیلی کے نعرے کی وجہ سے عمران خان کے ساتھ آیا،جاوید ہاشمی a
تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی پہنچنے کے بعد جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے کے وجہ سے عمران خان کے ساتھ آیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنیادی طور پر 2سیاسی جماعتوں کے سسٹم کے حق میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ تحریک انصاف اسٹبلشمنٹ کی پارٹی ہے، یہ الزامات پہلے بھی کئی جماعتوں پر لگتے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کئی بحرانوں میں پھنستا جارہا ہے اور ایک ایسی متحرک پارٹی کی ضرورت ہے جو عوام میں تحریک پیدا کرے،لوگوں کو امید ہے کہ تحریک انصاف ان کی امیدیں پورا کرے گی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود سے میرا کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔