خاندان کی سیاسی و سماجی خدمات e1  
3
2 1 p2
مخدومہ میمونہ ہاشمی
مخدوم زاہد بہار ہاشمی
سماجی خدمات
 
4
تعارف مخدوم زاہد بہار ہاشمی

 

 

مخدوم زاہد بہار ہاشمی 1991 ءمیں علاقائی سیاست میںعملی طور پر قدم رکھا اور بلامقابلہ ممبر اور چیئرمین ٹاﺅن کمیٹی مخدوم رشید منتخب ہوئے ۔ ان کی کاوشوں کی بدولت ٹاﺅن میں واٹر سپلائی سکیم شروع ہوئی جس پر تقریباّ پچیس لاکھ روپے خرچ ہوئے ۔ جس وقت یہ ٹاﺅن کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے اس وقت کمیٹی کی مالی حالت ابتر تھی حتی کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کئی ماہ سے رکی ہوئی تھی ۔ ان کے بروقت اقدامات سے نہ صرف ٹاﺅن کی مالی حالت بہتر ہوئی بلکہ ملازمین کے تمام واجبات ادا ہوئے ۔ محصولات کی شرح میں کمی کی اور ریونیو میں اضافہ کیا ۔ جب ٹاﺅن کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تو نہ صرف کمیٹی کے اکاﺅنٹ میں رقم موجود تھی بلکہ کمیٹی کے ذمہ کوئی واجبات نہیں تھے ۔
آپ نے اپنی سیاسی فہم و فراست سے کام لیتے ہوئے اور جمہوری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے عوام الناس کے ساتھ رابطہ قائم رکھا اور ہر مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا ۔ آپ کی کاوشوں کی بدولت مخدوم رشید تاجر تنظیم معرض وجود میں آئی ۔جس سے لوگوں میں سیاسی شعور بیدار ہوا

اپنی چیئرمین شپ کے دوران نوجوانوں کو مثبت اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے باقاعدہ سپورٹس ایکٹیویٹزکا آغاز کیا ۔ اور مختلف سالانہ کھیلوں کا انعقاد ممکن بنایا ۔ جس سے نوجوانوں میں سپورٹس کا جذبہ پیدا ہوا ۔
1993 ءمیں تحریک نجات جو کہ اس وقت کی پیپلزپارٹی کی گورنمنٹ کے خلاف عوامی جذبات کا بھرپور اظہار تھا میں بھرپور کردار ادا کیا حتی کی قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں آپ کے ساتھ آپ کے خاندان کے دوسرے افراد سمیت آپ کے چھوٹے بھائی مخدوم شاہد بہار ہاشمی صاحب نے بھی جیل یاترا کی ۔
آپ کی سیاسی بصیرت کو دیکھتے ہوئے عوام الناس نے 1997 ءمیں آبائی یونین کونسل موضع گھڑیالہ سے ضلع ملتان کا ممبر منتخب کیا ۔ جہاں پر آپ کا مقابلہ روایتی حریف شاہ محمود قریشی کے گروپ سے تعلق رکھنے والے امیدوار سے ہوا جسے عوام نے بھاری اکثریت سے شکست سے دو چار کیا۔
آپ نے اپنا سیاسی سفر جاری رکھا اور ضلع ملتان کی بلامقابلہ وائس چیرمین منتخب ہوئے ۔ اس پلیٹ فارم کو بھی آپ نے علاقے کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لیے بھرپور استعمال کیا ۔ آپ نے بحیثیت وائس چیئرمین قومی تہوار یوم تکبیر کو باقاعدہ ضلع کی سطخ پر منعقد کروایا جس میں ملک کے ایٹمی پروگرام میں اہم کردار ادا کرنے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جس سے نئی نسل کو اپنے محسنوں کو پہچاننے کا موقع ملا
مسلم لیگ کی تنظیم سازی میںبھرپور کردار اد کیا او رپنجاب میں تنظیمی لحاظ سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں آپ کا نام شامل ہوا اور ضلع ملتان کی تنظیم مسلم لیگ نواز کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے
آپ مخدوم جاوید ہاشمی کے سیاسی جانشین ہیں اور عوامی خدمات کاسبق آپ نے اپنی گھریلو سیاسی درس گاہ سے سیکھا ہے ۔

 
Copyright © 2010 www.makhdoomjavedhashmi.com